• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحتی مقامات پر رات سے ٹریفک جام، تاحال رواں نہ ہوسکا


سیاحتی مقامات پر رات سے ہونے والا ٹریفک جام اب تک رواں نہ ہوسکا۔

عیدالاضحیٰ کے بعد ویک اینڈ پر سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا، ناران اور بابو سر ٹاپ پر بھی سیاحوں کا رش لگ گیا۔

رات سے ہونے والا ٹریفک جام اب تک رواں نہ ہوسکا، بہت سے سیاحوں نے رات اپنی گاڑیوں میں گزاری۔

جھیکا گلی کے مقام پر ایک شخص کو حراست میں لے کر اووراسپیڈنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ناران اور بابو سر ٹاپ پر سیاحوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ یہاں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین