• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو گوجرانوالہ کے ورکرز کنونشن میں شرکت سے روک دیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) مریم نواز کو آزاد جموں و کشمیر کے آج ہونیوالے انتخابات کے دوران گوجرانوالہ میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں شرکت سے روک دیاگیا ۔ تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ حامد رضا کی شکایت پر آزادجموں و کشمیر کے لئے متعین کردہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی توجہ ضابطہ اخلاق کی طرف مبذول کراتے ہوئے انہیں شرکت سے منع کیاگیا ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق مریم نوازآج پولنگ کے روز یہاں ورکرز کنونشن میں شرکت کا ارادہ رکھتی تھیں۔

تازہ ترین