کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کے لیے نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان فعال کردیا گیا۔
نیول چیف نے کنٹیجنسی پلان کی فعالی کے احکامات جاری کیے، اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی اور ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ شریک تھے۔
جہاز سے تیل کے ممکنہ رساؤ کی صورت میں ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کے پی ٹی کی جانب سے جہاز کے اطراف انسدادِ آلودگی بیریئر بھی لگایا جارہا ہے۔