• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کوویڈ کے دوران کلاسز پوری نہ ہونے پر طلبہ کی یونیورسٹیز کے خلاف قانونی کارروائی

یونیورسٹی کالج لندن کے خلاف مقدمہ کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ ہیمن کا کہنا ہے کہ فریقین نے اس تنازع کو خوش اسلوبی سے معاہدے کے ذرعیے حل کرلیا ہے (تصویر سوشل میڈیا)۔
یونیورسٹی کالج لندن کے خلاف مقدمہ کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ ہیمن کا کہنا ہے کہ فریقین نے اس تنازع کو خوش اسلوبی سے معاہدے کے ذرعیے حل کرلیا ہے (تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانیہ میں کوویڈ (کورونا وائرس) کے دوران کلاسز پوری نہ ہونے پر طلبہ نے یونیورسٹیز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن اور طلبہ میں تصفیہ کے بعد مزید یونیورسٹیز کو کارروائی کا سامنا ہے۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ کا دعویٰ ہے کہ 36 تعلیمی ادروں کو لیگل نوٹسز دیے گئے ہیں۔ یو سی ایل کے خلاف کیس 6 ہزار طلبہ کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے دوران بیشتر یونیورسٹیوں کی تدریس آن لائن شفٹ ہوگئی تھی، فائن آرٹ اور اپلائیڈ آرٹس کے طلبہ آن لائن تعلیم سے ناراض تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا میں گریجویشن کی تقریبات بھی تاخیر سے اور ورچوئل ہوئی تھیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید