• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج سے دکانیں، بازار شام 6 بجے بند ہوں گے

کراچی میں آج سے شاپنگ مال، دکانیں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔

آج سے تمام اجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام ہوٹلوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند رہے گی جبکہ ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت رات 12 بجے تک ہوگی۔

شہری عوامی مقامات پر بھی نہیں جاسکیں گے جبکہ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے باعث جمعے اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 24.82 فیصد رہی۔

تازہ ترین