ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری اور ان کے ٹوٹنے کے خطرات کا تعلق ذہنی صحت سے ہوتا ہے۔
یعنی یاداشت، کسی چیز پر فوکس کرنا اور نئی چیزیں سیکھنے کا تعلق ذہنی صحت سے ہوتا ہے اگر اس میں کمی آئے تو اس کے نتیجے میں خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری عود کرآتی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل آف بون اینڈ منرل ریسرچ میں شائع ہوئی ہے، اور یہ تحقیق گروان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے محققین نے کی۔
اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ مردوں میں ہڈیوں کی کمزوری اور ذہنی صحت میں تعلق بہت ہی کم ہے۔
65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر 16 برس تک تحقیق کی گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ بالا نتائج سامنے آئے۔