ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی کی قدر آج ایک پیسہ کم ہوکر 161 روپے 89 پیسے پر بند ہوئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 815 روپے اضافے سے 94 ہزار 736 روپے ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 162 روپے پر برقرار رہی۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تبادلہ قونصلر رسائی معاہدہ 2008ء کے تحت یکم جولائی کو ہوا۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئیں۔
اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز لائن پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے، حملہ آوروں نے تحصیل آفس کے ریکارڈ اور متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایے بڑھ گئے۔
امیر مقام نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ٹور ازم کی تباہی کا بحران کھڑا کر رہی ہے۔
ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے محکمۂ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی
سانحہ دریائےسوات کے حوالے سے ایگزیکٹیو انجنیئر وقار شاہ نے سیلابی صورتحال پر محکموں کو بھیجےگئے میسجز کمیٹی کو جمع کرائے جس میں سیلاب کے حوالے سے ریڈنگ سمیت دیگر ریکارڈ انکوئری کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
ملتان میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سینیٹرز نے تھائی وزیر اعظم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں ’پولیس سہولت مرکز‘ کا افتتاح کر دیا گیا۔
Maxar Technologies کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں بمباری سے متاثرہ وینٹی لیشن شافٹس اور ان کے آس پاس سرگرمیوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں عشرہ محرم الحرام حساس ہے۔
حافظ آباد میں معمولی تنازعے پر فائرنگ سے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کا پوتا جاں بحق ہو گیا ۔