• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پروڈیوسر شلپا شیٹی کی حمایت میں سامنے آگئے

شلپا شیٹی کو جہاں مختلف قسم کی مشکلات اور الزامات کا سامنا ہے وہیں اب بعض افراد ان کی حمایت میں بھی سامنے آگئے ہیں۔ 

اس حوالے سے فلم ہنگامہ ٹو کے پروڈیوسر رتن جین کا کہنا ہے کہ جتنا وہ شلپا کو جانتے ہیں، اس کے مطابق وہ اس قسم کے کارروبار میں ملوث نہیں ہوسکتیں، جس میں کہ اس وقت ان کے شوہر گرفتار ہیں۔

 یاد رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو اس ماہ کے اوائل میں فحش فلمیں پروڈیوس کرنے اور ان کی ایپس پر اسٹریمنگ کے الزام میں ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

رتن جین اور شلپا شیٹی  ہنگامہ ٹو سے  قبل ڈھاڈکن اور ہتھیار میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں پروڈیوسر رتن جین نے مزید کہا کہ انھیں یقینی طور پر تو یہ معلوم نہیں کہ شلپا کو اپنے شوہر راج کندرا کے کارروبار کے بارے میں کتنی معلومات تھیں، لیکن جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اگر راج کندرا ان سے کسی ایسے کارروبار میں ملوث ہونے کو کہتے تو شلپا کبھی بھی ایسا نہیں کرتیں۔

تازہ ترین