• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کا سارہ خان سے متعلق کیا کہنا ہے؟

پاکستان کی سُپر ہٹ اداکارہ عائزہ خان کا صف اول کی اداکارہ سارہ خان سے متعلق کہنا ہے کہ وہ ایک بہت معصوم اور اپنے کام کے لیے سنجیدہ اداکارہ ہیں۔

آج کل ٹی وی شائقین سارہ خان اور عائزہ خان کو ایک ساتھ ایک اسکرین پر دیکھ رہے ہیں۔

ایک ڈرامے میں ان دونوں کا ہونا دونوں اداکاراؤں کے مداحوں کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے، مداح دونوں اداکاراؤں سے متعلق یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ان دونوں سپر اسٹارز کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا کیسا لگا؟

عائزہ خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اس موضوع سے متعلق ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سارہ خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔


عائزہ خان کا اپنی ویڈیو میں بتانا ہے کہ ’سارہ خان اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ اداکارہ ہیں، اُن کے چہرے پر ایک معصومیت ہے جو کہ سارہ خان کے کردار کی ضرورت بھی تھی، سارہ خان نے جو نئے ڈرامے میں ’فلک‘ کا کردار ادا کیا ہے اُس میں شوق سے متعلق جنونیت اور سنجیدگی ہی دکھانا تھی، معصومیت، خوبصورتی اور تھوڑا رومانس، یہ سب سارہ خان میں موجود ہے اور اُن کے کردار کی ضرورت بھی یہی تھی۔‘

عائزہ خان نے مزید کہا کہ ’ڈرامے کا کردار ’ فلک‘ سارہ خان جیسا ہی ہے جو کہ سارہ خان نے بخوبی نبھایا ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید