• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول گلوکار عاصم اظہر نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔

گلوکار نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے فین کلب کیلئے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ یکم اگست کو لاہور مداحوں سے ملنے جائیں گے جہاں ان کا ایک ایونٹ بھی ہوگا۔

انہوں نے مداحوں سے اپنے فین کلب کے لِنک کے ذریعے ایونٹ کی جلد از جلد بُکنگ کا بھی کہا۔

ایک صارف نے عاصم اظہر کو کورونا  کی تیزی سے بگڑتی صورتحال یاد دلائی تو انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ایس او پیز کا تمام تر خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ویکسین لگائے جانے والوں کو ہی ایونٹ میں آنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین