• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



محکمہ صحت پنجاب نے 30 جون 2021 کے لاک ڈاؤن آرڈر میں توسیع کردی، لاک ڈاؤن آرڈر اگست یعنی این سی او سی کی نئی ہدایات تک نافذ رہے گا۔

اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے کہا ہے کہ تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات 10 بجے تک ہوں گے جبکہ مزارات پر صرف ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

سارہ اسلم نے کہا کہ سرکاری و نجی دفاتر 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جبکہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت اور ویکسینیشن سینٹرز بروز اتوار کام کرسکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہ اسٹور، ڈیری شاپس اور سویٹ شاپس بروز اتوار کام کرسکتی ہیں۔

سارہ اسلم نے کہا کہ اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 12 بجے تک جاری رہ سکے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اِن ڈور شادی کی تقریب میں 200 اور آؤٹ ڈور میں 400 کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین