راولپنڈی میں آن لائن نوکریاں دینے کا جھانسہ دینے والے ملزم کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج علی رضا نے ملزم کو 3 مختلف جرائم پر 21 سال قید کی سزا سنائی۔
ملزم عامر شہزاد پر ان ہی کیسز میں 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر عامر شہزاد کو مزید 1 سال 6 ماہ کی قید کاٹنا ہوگی۔