• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین نے میانمار میں جاری ایمرجنسی ختم کرنے اور ملک میں جائز سویلین حکومت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپین یونین نے یہ مطالبہ میانمار میں حکمران جنرل من آنگ ہیلنگ کی جانب سے ملک میں جاری ایمرجنسی میں اگست 2023 تک اضافے کے اعلان کے بعد کیا۔

یاد رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری 2021 کو اقتدار پر قبضہ کر کے جمہوری صدر اور آنگ سان سوچی کو بے دخل کر دیا تھا۔

اس حوالے سے یورپین یونین کی ترجمان نبیلہ مصرالی نے یونین کی جانب سے میانمار کے فوجی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر ون منٹ، اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی اور اس قبضے کے دوران گرفتار افراد کو فوری طور پر اور بلامشروط رہا کریں۔

اس موقع پر ترجمان نے مزید کہا کہ یورپین یونین اچھی نیت سے میانمار میں سول اقتدار کی بحالی کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات کرانے کیلئے بھی تیار ہے۔

تازہ ترین