• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرنے پرڈی پی اومظفرگڑھ سےوضاحت طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں نے سرکاری ملازم محمد شعیب رضا کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 21 کے تحت کسی سرکاری ملازم کے خلاف کرپشن پر مقدمہ پولیس تھانہ میں درج نہیں کر سکتی ھے۔ اس معاملہ پر پولیس کا وضاحت پیش کرنا ضروری ہے کہ کس قاعدہ کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین