• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان کے منیب اور امل کے ساتھ ہنزہ میں سیر سپاٹے

پاکستان شوبز اندسٹری کی مقبول ترین جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ بیٹی امل کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں۔

ایمن خان کی جانب سے ہنزہ اور دیگر پُرفضا مقامات سے فیملی کے ہمراہ دلکش تصاویر شیئر کررہی ہیں۔


ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔


ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہنزہ کے لوگوں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنزہ کی خوبصورتی کو دیکھنا کسی خواب کے پورا ہونے کے مترادف ہے۔

مداح ایمن خان کی ہنزہ سے کی جانے والی پوسٹس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں اور جوڑے کے ہمیشہ ساتھ رہنے کی بھی دعا کررہے ہیں۔

تازہ ترین