• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

کرک پولیس کے مطابق ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

مقتول ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین