لاہور کے علاقے ہنجر وال کی 4 لڑکیوں کی ساہیوال سے بازیابی کے بعد ساہیوال سے گرفتار کی گئی 2 خواتین سمیت 6 ملزمان کو اغواء کے مقدمے میں نامزد کر لیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق اغواء کا مقدمہ بازیاب ہونے والی عائشہ اور ثمرین کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ نامزد ملزمان میں شازیہ، زینت، قاسم، نعیم، شہزاد اور آصف شامل ہیں۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی لڑکیوں کا میڈیکل بھی کرایا جائے گا۔
لاہور پولیس نے یہ بھی بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمے میں دفعہ 511، 376 کا اضافہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس نے بازیاب ہونے والی چاروں لڑکیوں اور 6 ملزمان کو رات گئے ساہیوال سے لاہور منتقل کیا تھا۔