لاہور (نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے نواسے اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر اورسیف الرحمان کی بیٹی عائشہ رحمان کے نکاح کی تقریب 22 اگست کو لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنرمیں ہوگی ، نکاح کی تقریب ہائیڈ پارک کارنر لندن میں ہوگی، کلثوم نواز اپنی وفات سے قبل رشتہ طے کر گئی تھیں،شریف فیملی کی طرف سےمہمانوں کو ارسال کردہ دعوت نامے بھی منظر عام پر آگئے،مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں ہے، بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو درخواست نہیں دوں گی ، جب میری والدہ کا انتقال ہوا میں اس وقت بھی جیل میں تھی ، اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر چھوڑتی ہوں، انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہیں کرسکوں گی،میرے خلا ف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ،خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی ۔