متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جانیں قربان کرکے وطن حاصل کیا ہے، تاکہ ہم ایسی پارلیمنٹ دیکھ سکیں جہاں خاندان کے بجائے کسان اور مزدور بیٹھیں۔
یومِ آزادی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیر امین الحق نے کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد ایسے ہی پاکستان کیلئے رہی ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ ٹرانسپورٹ کا تعلق اٹھارہویں ترامیم کے بعد صوبوں سے ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کا فیصلہ دادو سے تعلق رکھنے والے نے کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے ایم سی کے اسپتال سندھ حکومت کو لینے نہیں دیں گے۔