متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سائنوفارم ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امارات آنے کی اجازت دے دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اماراتی حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یو اے ای آنے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی، جبکہ مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیل بھی دینا ہوگی۔
سائنو فارم، فائزر، اسپیوٹنک، اسیٹرازینکا ویکسین لگوانے والوں کو اجازت ہوگی۔
اسکے علاوہ جانسن اینڈ جانسن، موڈرنا اور جمالیکا ویکسین لگوانے والوں کو بھی امارات میں آنے کی اجازت ہوگی۔
یو اے ای حکومت نے تفصیلات میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے اور دوسرے ڈوز کی تفصیل بھی طلب کی ہے اور کہا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر کیو آر کوڈ نہ ہونے پر دفتر خارجہ سے تصدیقی مہر لگوانا ہوگی۔
یو اے ای کی میڈیکل کمیٹی مسافروں کی تفصیل جانچنے کے بعد فیصلہ 5 دن میں کرے گی۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ یو اے ای حکومت کی قائم کردہ میڈیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔