• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین ملک میں جاری کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے شکار ہوگئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار یاسر حسین بھی ملک میں جاری کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے شکار ہوگئے۔اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یاسر حسین نے ٹیسٹ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دعا کریں میرے لیے اور احتیاط کریں اپنے لیے‘۔ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین نے تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز ان سے فاصلے پر کھڑی ہیں۔ اداکار نے اقرا عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سب سے زیادہ مشکل کام تم سے دور رہنا ہے‘۔

تازہ ترین