• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی میں 16 جون سے کورونا کی حالیہ وباء سے مرنے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 633 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے 545 نئے کیسز نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام نے سڈنی میں کورونا کے باعث حالات مزید خراب ہونے کا انتباہ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 970 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 40 ہزار 774 رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 514 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 43 لاکھ 95 ہزار 97 ہو گئیں۔

تازہ ترین