پاکستانی ٹیلی ویژن کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلال عباس نے لاہور واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلال کا کہنا تھا کہ آج میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ایک نامور ٹک ٹاکر کے ساتھ وہاں موجود ہجوم نے بدتمیزی کی اور دھکم پیل میں اس کے کپڑے تک پھاڑ دیے۔
جہاں مخلتف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تاہم اب بلال عباس خان کی جانب سے اس واقعے پر بیان سامنے آیا جو انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کیا۔
اپنے پیغام میں بلال عباس خان کا کہنا تھا کہ اس معاشرے میں بطور مرد، آج میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
ساتھ میں انہوں نے معاشرے سے سوال بھی کرلیا کہ آخر کب شرم آئے گی ہمیں؟