• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا کابل فلائٹ آپریشن معطل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا کابل فلائٹ آپریشن فی الحال معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر ناکافی سہولیات اور رن وے پر موجود کچرا فلائٹ آپریشن میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ایئرپورٹ پر صفائی کا عملہ بھی موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔

افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

تازہ ترین