افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکی فوج کا رہ جانے والا جنگی سازو سامان افغان بچوں کی تفریح کا سامان بن گیا۔
سوشل میڈیا پر افغان بچوں کی امریکی فوج کی جیپ کے ساتھ کھیلتے اور لطف اندوز ہوتے ویڈیو زیرگردش ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے امریکی فوجیوں کی ٹوٹی ہوئی جیپ کے اندر باہر کھیل رہے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے پنجشیر کے لیے طالبان اور شمالی مزاحمتی فوج کے درمیان لڑائی کا آغاز ہوگیا، شمالی مزاحمتی فوج نے 300 طالبان جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان نے جانی نقصان کی تردید کی ہے۔