• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل ایئرپورٹ پر حملہ دو نہیں ایک خودکش بمبار نے کیا، امریکی محکمہ دفاع


امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کابل ایئرپورٹ پر حملہ دو نہیں ایک خودکش بمبار نے کیا، ابھی اس بات کا یقین نہیں کہ ایئرپورٹ کے قریب دوسرا دھماکا بھی ہوا، حملے میں زخمی امریکی فوجی اہل کار جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

امریکی فوجی عہدے دار کا کہنا تھا کہ کابل سے 5 ہزار 100 امریکی شہریوں کا انخلا کروایا گیا، اب بھی 5 ہزار سے زائد افراد انخلا کے منتظر ہیں۔

 ادھر پنٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا مقصد کابل میں ہر ممکن صلاحیت کو برقرار رکھنا ہے، کابل ایئرپورٹ پر حملے کا واضح خطرہ موجود ہے۔

تازہ ترین