• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ زیادتی کیس،درخواست ضمانت واپس لینے پر ملزم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف کی عدالت سے درخواست ضمانت واپس لینے پر پیرودھائی پولیس نے طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار جبکہ شریک ملزمہ کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کردی گئی، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزم مفتی شاہنواز اور شریک ملزمہ عشرت حنیف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تو وکلاء صفائی نے استدعا کی کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک درخواست التوا منظور کی جائے۔، ملزمان اور متاثرہ طالبہ جے آئی ٹی میں اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں لہٰذا عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹ فوری پیش کرنے کا حکم دے، اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کی مکمل تفتیش تک ملزم کی گرفتاری درکار ہے، مرکزی ملزم شاہنواز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی انہیں جے آئی ٹی پر اعتماد ہے اور وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں، وکیل صفائی کی طرف سے عبوری ضمانت واپس لینے پر پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا جسے جسمانی ریمانڈ کی خاطر آج علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، عدالت نے شریک ملزمہ عشرت کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں چار ستمبر تک توسیع دیدی۔
تازہ ترین