لاہور(جنگ نیوز) جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی دو روزہ ورچوئل تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2021 کا باقاعدہ آغا زآج ہوگا، جس میں ملک بھر سے معروف تعلیمی ادارے شرکت کررہے ہیں ۔
تعلیمی ادارے بغیر کسی تعطل کے دو دن آج 4 ستمبر اورکل 5 ستمبر کو طلباء او ران کے والدین کو ایک کلِک پر آن لائن گھر بیٹھے معلومات فراہم کریں گے ۔
ایجوکیشن ایکسپو میں طلباء وطالبات کو تعلیمی اداروں کے بارے معلومات کیساتھ اینڈرائڈ ٹیبلٹس بھی جیتنے کے مواقع ملیں گے ۔
جنگ گروپ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر کورونا کی وجہ سے ورچوئل تعلیمی نمائش کا انعقاد کیاہے تاکہ طلباء اور والدین با آسانی ہر قسم کی تعلیمی معلومات حاصل کرسکیں ۔
شرکت کرنے والوں میں سپریئریونیورسٹی ، دی یونیورسٹی آف لاہور، یو ایم ٹی ، بیکن ہائوس ، لیڈز یونیورسٹی ، ورچوئل یونیورسٹی ، یونیک سائنس گروپ ، پاک ایمز ، دارِ ارقم ، منہاج یونیورسٹی اورشریف ٹرسٹ بھی شامل ہیں ۔