• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عاشق صادق ، سابق چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس ، بطل حریت تحریک آزادی جموں و کشمیر کے عظیم رہنماء سید علی شاہ گیلانی کی رحلت پر، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم پاکستان عمران خان ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی ، صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی ، چیف جسٹس جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم ، جسٹس رضا علی خان ، جسٹس خواجہ وسیم ، چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ، سابق صدر راجہ ذوالقرنین ، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سردار محمد یعقوب خان ، سردار عتیق احمد خان ، چوہدری عبدالمجید ، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر ، سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین ، اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ، سابق سپیکر شاہ غلام قادر ، سینئر وزیر سردار تنویر الیاس ، جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے سربراہ چیف جسٹس(ر) عبدالمجید ملک ، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم ، سینئر آزادی پسند رہنما محمد اسلم ملک، سابق چیف جسٹس منظور حسین گیلانی ،چیرمین JKCHR برطانیہ ڈاکٹر نذیر گیلانی ، چیرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید ، آزاد کشمیر کابینہ ، علما مشائخ اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خصوصی اجلاس میں سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر انھیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ عزم وہمت کے کوہ ہمالیہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی اور پاکستان سے لازوال محبت کے اعتراف میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ سال پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز ’’نشان پاکستان ‘‘ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جو 14اگست 2020 کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا۔

یہ اعزاز اسلام آباد میں حریت رہنمائوں نے وصول کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کا یہ سب سے بڑا اعزاز 9نومبر 1959؁ء کو ایرانی بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کو دیا گیا۔ قائد آزادی سید علی شاہ گیلانی کی زندگی کا اگر سرسری جائیزہ لیں تو 92سالہ سید علی گیلانی 29ستمبر 1929؁ء کو پیدا ہوئے۔ آپ ریاست جموں و کشمیر کے خوشحال ترین قصبے سوپور کے گائوں ’’ڈورو وٹ لب‘‘ سے تعلق رکھتے تھے ۔ کشمیر اور اورئینٹیل کالج پنجاپ یونیورسٹی لاہور سے فارغ التحصیل ہوکر ریاست میں شعبہ تعلیم سے منسلک ہوگئے۔ 

بھارتی قبضے کیخلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے شروع کیا۔ جماعت اسلامی جوائن کرنے کے کچھ عرصہ بعد ہی ملازمت کو خیر آباد کہہ دیا۔ دنیا بھر کی آزادی کی تحریکوں میں سید علی گیلانی اپنی ’’عزم آزادی ‘‘ سے نیلسن منڈیلا پر بھی سبقت لے گئے۔ شیروں کی طرح جئیے اور ایک مومن کی طرح سفر آخرت پر روانہ ہوئے ان کی مشن کی تکمیل سے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین