ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بولیویا کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کر لی، بطور ساؤتھ امریکن انٹرنیشنل میچز میں 79 گول کے ساتھ لیجنڈ فٹبالر پیلے سے آگے نکل گئے۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے بولیویا کو تین صفر سے شکست دی، اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے شاندارہیٹ ٹرک کی۔
میسی 79 گول کے ساتھ ساؤتھ امریکن ٹاپ انٹرنیشنل گول اسکورر بن گئے، میسی نے 14 ویں منٹ میں گول کر کے برازیلین لیجنڈ کے 77 گول کا ریکارڈ برابر کیا۔
اس کے بعد 64 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا اور کھیل کے آخری لمحات میں گول کر کے ساتویں انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
کورونا وائرس کی وباء کے بعد شائقین کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر میسی آبدیدہ ہو گئے۔
ایک اور میچ میں برازیل نے پرو کو دو صفر سے شکست دی، ایورٹن اور نیمار نے گول اسکور کیئے۔