• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسمین بھاسین نے بھارتی سنگھ کے وزن میں کمی کا راز بتادیا

بھارتی ماڈل اور اداکارہ جیسمین بھاسین نے کامیڈین اور ٹیلی ویژن اداکارہ بھارتی سنگھ کے 15 کلوگرام وزن کم کرنے کے پیچھے چھپے راز کا انکشاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی سنگھ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا وزن 15 کلوگرام کم کیا ہے۔ 

جیسمین نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھارتی سنگھ کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی، بھارتی سنگھ اپنا ڈنر تیار کررہی ہیں، جس میں ایک جھلک اس کھانے کی بھی دیکھی جاسکتی ہے جسے وافر مقدار میں گھی ڈال کر تیار کیا گیا۔

ویڈیو کے آغاز پر جیسمین بھاسین نے بھارتی سنگھ کے چاول کی پلیٹ میں گھی ڈالتے ہوئے دکھایا ہے۔ اس کلپ میں بھارتی یہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ، یہ میں نے ڈالا گھی (کیلیریفائیڈ مکھن سے بنا ہوا گھی)۔ جس کے بعد بھارتی سنگھ اپنے چاولوں پر دال ڈالنا شروع کرتی ہیں۔ 

جس پر جیسمین بھاسین کہتی ہیں کہ اب گھی کے تڑکے والی دال ڈال رہی ہیں۔ بھارتی مزید کہتی ہیں کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پتلی ہورہی ہو، ٹائم دیکھو، میں کس وقت کھانا کھا رہی ہوں۔

اس ویڈیو کا اختتام جیسمین بھاسین کے یہ کہتے ہوئے ہوتا ہے، یہ ہے بھارتی کے پتلے ہونے کا راز، چار چمچے گھی، آلو کی تیل سے بھری ہوئی سبزی اور تیل میں ٹہلتی ہوئی دال۔

اس سے قبل بھارتی سنگھ نے اپنے وزن کم ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انہیں اپنی طبی صورتحال مثلاً ذیابیطس اور دمہ پر قابو پانے میں کس طرح مدد ملی، پہلے ان کا وزن 91 کلوگرام تھا جو اب 15 کلو کم ہوگیا ہے۔ 

انکا کہنا ہے کہ اب سانس بھی نہیں پھولتی اور ہلکا ہلکا محسوس کرتی ہوں، میں شام سات سے رات بارہ تک کچھ نہیں کھاتی میرا کھانے کا وقت رات بارہ کے بعد شروع ہوتا ہے۔

تازہ ترین