وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سے کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں صحت کارڈ کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر شہباز گل اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو پنجاب کے 36 اضلاع میں صحت کارڈ کی تقسیم 31 دسمبر سے شروع کرنے پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے وژن کا اہم جزو ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ صحت کارڈ سے کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔