• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف فراڈ، جھوٹ اور مکر پر اٹھائی گئی ہے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال شاہد خاقان کہتے ہیں کہ حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات ای سی پی کے بجائے حکومت کروائے، کیا الزام درست ہے؟ ۔

جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی فراڈ، جھوٹ اور مکر پر اٹھائی گئی ہے،شاہد خاقان عباسی کا الزام غلط ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کے بجائے خود الیکشن کروانا چاہتی ہے۔ 

بینظیر شاہ نے کہا کہ اعظم سواتی کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے جتنے الیکشن کروائے تمام دھاندلی زدہ تھے، کوئی ان سے پوچھے کیا 2018ء کا الیکشن بھی دھاندلی سے ہوا تھا، اعظم سواتی ذرا اپنی وزارت کی کارکردگی بھی بتادیں کیا اس کو بھی آگ لگادی جائے۔

 حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین بے شک لائے لیکن باقاعدہ طریقہ کار کے تحت لائے، ای وی ایم سے ہر ووٹ پر پرچی نکلتی ہے جس پر درج ہوتا ہے ووٹر نے کس کو ووٹ ڈالا ہے۔

یہ عمل آئین کے آرٹیکل 226کی خلاف ورزی ہے جو سیکریسی آف بیلٹ کی بات کرتا ہے، ای وی ایم بنانے میں 24مہینے لگ سکتے ہیں جبکہ حکومت کے پاس صرف 15مہینے ہیں، انتخابات میں 9لاکھ ای وی ایم کیلئے اندازاً 150 ارب روپے خر چ ہوں گے۔

تازہ ترین