• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج، وفاقی وزیر امین الحق کا حکومت کو مشورہ


متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے حکومت کو صحافیوں سے بات کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سید امین الحق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ جب بھی کوئی اتھارٹی بنائی جاتی ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے پر صحافیوں سے بات کرے، میڈیا پر جبری پابندیوں کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین