پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن قیادت صحافیوں کے دھرنے میں پہنچ گئی۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری دیگر اراکین کے ہمراہ ایک ساتھ صحافیوں کے دھرنے میں پہنچے۔
اس موقع پر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا اسعد نے خطاب کیا۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمان میں صحافیوں کے لیے بھرپور احتجاج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں نعرے لگائے اور مشترکہ اجلاس کا واک آؤٹ کرکے یہاں چلے آئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ آزادی صحافت پر اپوزیشن جماعتیں ایک ہی پیج پر ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ پارلیمان میں پی ایم ڈی اے قانون کی بھرپور مخالفت کریں گے، کٹھ پتلی کو جلد پتا چل جائے گا پاکستان کے صحافی کو چُپ کرانا آسان نہیں۔