• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات ختم ہورہے ہیں، حکمتیار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات ختم ہورہے ہیں۔

افغانستان میں ایک پارٹی کی حکومت ہونی چاہئے، دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہوتی ہے۔

پنجشیر میں اب بھی بہت سے ممالک سازشیں کررہے ہیں، عمران خان نے جرأت مندانہ طور پر کہا کہ افغان جنگ میں جانا غلطی تھی، بھارت کو چاہئے وہ بھی اس سے سیکھے۔

امریکا کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے اور فوجی اڈے نہ دینے پر عمران خان کے مشکور ہیں، مزاحمتی فورس کو ہتھیار فراہم کیے جارہے ہیں، امریکا اپنی گاڑیاں، آلات اور دیگر سامان شرارت کے طور پر چھوڑ کر گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ 

سابق وزیراعظم افغانستان گلبدین حکمت یار نے کہا کہ بیرونی افواج کے افغانستان سے ناکام و نامراد انخلاء کے بعد افغان عوام بہت خوش ہیں، امریکا کی افغانوں پر مسلط کی گئی حکومت ختم ہوگئی ہے۔

افغانوں کو افغانستان میں بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

تازہ ترین