• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بے قابو کار جھونپڑی میں جا گھسی، خاتون جاں بحق

کراچی کے سپر ہائی وے پر واقع جمالی پل کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر جھونپڑی میں جا گھسی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک 65 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی ہے، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حادثہ گاڑی کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔

ایک اور حادثے میں لیاری ایکسپریس وے پر غریب آباد کٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین