• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی، ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کمشنر کا سندھ حکومت کو خط

کراچی کے شہریوں پر عائد ٹیکس کےالیکڑک کے ذریعے جمع کرنے کے معاملے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کمشنر کراچی افضل زیدی نے سندھ حکومت کے محکمہ توانائی کو خط تحریر کیا ہے۔ 

جس میں کہا گیا ہے کہ کےالیکڑک کے ایم سی کے لیے ٹیکس اکٹھا کرنے پر رضامند ہے۔ لہٰذا سندھ حکومت، وفاقی حکومت سے درخواست کرے کہ  نیپرا اس عمل کی اجازت دے۔ وفاقی حکومت نیپرا سے اجازت دلوانے اور معاہدہ کرنے میں معاونت کرے۔ 

خط کے مطابق کے ایم سی 2008 سے میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس لے رہا ہے۔ تاہم ٹیکس کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو پا رہے۔ 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کے ایم سی کسی بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرسکتی ہے۔ 

تازہ ترین