• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ لئیق الرحمٰن کی نماز جنازہ ادا، کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک

برمنگھم (نمائندہ جنگ) پاکستان نژاد برطانوی نوجوان کرکٹر حافظ لئیق الرحمٰن چشتی کی نماز جنازہ برمنگھم گھمکول شریف میں ادا کر کے سٹن کولڈ فیلڈ قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پیر نور العارفین صدیقی نے نماز جنازہ کی امامت کرائی، پیر سلطان نیاز الحسن قادری نے دعا کرائی، اس موقع پر کثیر تعداد میں کمیونٹی کے سیاسی سماجی کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ عالمی شہرت یافتہ عالم دین صاحبزادہ محمد رفیق چشتی کے صاحبزادے کی کورونا سے موت پر پوری کمیونٹی افسردہ ہے۔اس موقع پر سید ظفر اللہ شاہ، قاضی عبدالعزیز چشتی، امام حفیظ الرحمٰن چشتی، حافظ فاروق، قاری امین، حافظ عمر حیات قادری، علامہ فضل احمد قادری، قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئر مین راجہ محمد اشتیاق، چوہدری شاہ نواز، واجد برکی، حاجی ایوب، چودھری افضل،محمد غالب، پی ٹی آئی کے چوہدری عبدالغفور کھاڑک، چوہدری اشتیاق لہڑی، خواجہ انعام الحق، خواجہ سلیمان، بیرسٹر مرزا رشید، عرفان بٹ، عثمان افضل، محمد عمران،پیر عمران ابدالی، کرکٹ کلب کے جان پرائس، برمنگھم کرکٹ لیگ کے چیئرمین ظفر اسلام، سمیت کثیر تعداد میں رہنماؤں نے شرکت کر کے صاحبزادہ محمد رفیق چشتی کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔
تازہ ترین