فیلڈ مارشل نے پاکستان کی سفارتی و دفاعی سمت کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا: ظہور اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پاکستان فرانس بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پانچ دسمبر کو ایوانِ صدر میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالتے ہوئے جس اعتماد، عزم اور بصیرت کے ساتھ یہ اعلان کیا تھا کہ ’اب پاکستان کی اڑان کا وقت آ گیا ہے‘ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی حالیہ تجزیاتی رپورٹ درحقیقت اسی سوچ اور وژن کی عملی عکاس ہے۔