• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم کی قیمت میں اضافے پر استعفیٰ کی بات کبھی نہیں کی، اسد عمر

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت سے استعفیٰ دینے کی بات کبھی نہیں کی جبکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی قوت خرید بڑھ چکی،علاقائی ممالک میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں، میڈیا سے گفتگو کے دور ان ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیاکہ آپ نے کہا تھا اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا جس پر انہوں نے جواب دیاکہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ۔ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بنک نے مداخلت کی ہے اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینجمنٹ تھا، اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر مین مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھائوآنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے،ہم نے یہ کہا تھا پاکستان جیسے ملکوں میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن بھی ہو سکتی ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے،تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔

تازہ ترین