ایک دوست دوسرے دوست سے، ’’بتاؤ انڈے کے کیا کیا فوائد ہیں‘‘؟ دوسرا دوست، ’’ انڈے کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں لیکن اگر انڈا امتحان میں مل جائے تو نئی کتابوں کا خرچ بچ جاتا ہے‘‘۔
...............................
باپ ایک رپورٹ کارڈ لے کر غصے میں اپنے بیٹے کے پاس آیا اور بولا،’’مصطفےٰ ، تم نے سارے مضامین میں صفر لیا ہے، شرم آنی چاہئے تمہیں، میں جب تمہاری عمر کا تھا تو پوری کلاس میں اول آتا تھا‘‘۔ بیٹے نے باپ کے ہاتھ سےکارڈ لیا اور اس پر سرسری نظر ڈالتے ہوئے کہا، اباجان، آپ نے اس پر لکھا نام نہیں پڑھا، یہ آپ ہی کی رپورٹ ہے جو مجھے ردی کاغذ سے ملی تھی، وہ میں نے میز پر رکھ دی تھی‘‘۔
...............................
ایک دیہاتی اپنے گدھے کو نہلا رہا تھا، وہاں سے اس کے پڑوسی کا گزر ہوا، اس نے دیہاتی سے پوچھا، ’’ ارے بھائی آج گدھے کو کس خوشی میں نہلا رہے ہو؟ دیہاتی نے کہا، ’’آج اس کی شادی ہے‘‘۔ آدمی نےسوال کیا، اس خوشی میں ہمیں کیا کھلاؤ گے‘‘؟ دیہاتی نے مسکرا کر جواب دیا،’’ بھئی جو دولہا کھائے گا وہ آپ بھی کھا لینا۔
...............................
ایک لڑکے نے اپنے کزن سے پوچھا، ’’ میں نے سنا ہے کہ تم اس سال فیل ہوگئے ہو’’۔ کزن نےاطمینان سے جواب دیا، ’’ تم نے ٹھیک سنا ہے، دراصل مہنگائی کا زمانہ ہے، میں نے سوچا نئی کتابوں کے خرچ سے بچا جائے، اس لیے فیل ہوگیا‘‘۔