• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ڈاکٹرز کی 8 رکنی ٹیم عمر شریف کا علاج کریگی

لاہور ( آن لائن ) لیجنڈ کامیڈین اداکار عمر شریف کا امریکا میں ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم علاج کرے گی جس میں اداکار ہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ریما عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں امریکا میں کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ رکھ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرشریف کا علان جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں علاج کیا جائے گا ۔یہ امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ عمرشریف ان کی اہلیہ اور بیٹا 3 ہفتوں تک امریکا میں قیام کریں گے اور ان کی سرجری کے بعد حالت بہترہونے کے بعد کی جائے گی ۔

تازہ ترین