پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویسے بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔
ڈیوڈ ویسے کے نام سے منسوب ایک جعلی اکاؤنٹ نے نیوزی لینڈ کی منسوخ کردہ سیریز کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ٹوئٹ میں اجرک پہنے ڈیوڈ ویسے کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔
بعد ازاں اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈیوڈ ویسے نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں کرکٹ کو انجوائے کیا ہے اور وہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے مداحوں کو یہ یاد دہانی ضرور کروائی کہ پہلے والی ٹوئٹ ایک جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ہے لیکن ٹوئٹ میں سو فیصد سچی ہے۔