• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 کروڑ پاؤنڈ کا فراڈ، نثار افضل کی پراپرٹیز پر پابندی برقرار

برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ کے فراڈ کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کی شق 23 کے تحت ملزم اور اہلِ خانہ کی پراپرٹیز پر پابندی برقرار رہے گی۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے مزید کہا ہے کہ ملزم نثار افضل کو نیب طلبی کا نیا نوٹس جاری ہو چکا ہے جس میں مبینہ جرم بھی درج ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی درخواست خارج کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

واضح رہے کہ نیب نے پہلے ہی نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلِ خانہ اور رشتے داروں کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔

نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکا ہے۔

تازہ ترین