• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریڈ لسٹ سے خارج، برطانیہ سفر کرنیوالے پاکستانیوں کو نئی ہدایات

کراچی(نیوزڈیسک) برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کےبعد پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے،اس وقت پاکستان اور دنیا بھرمیں سیکڑوں پاکستانی برطانیہ جانا چاہتے ہیں، پاکستانی مسافروں کو جن شرائط پر عمل کرنا ہوگا ان میں سب سے پہلی شرط کورونا کی مقررہ ویکسین لگوانی ہوگی ویکسین میں یورپی یونین کی مقرر کی گئی ویکسین ہے جن میں فائزر، ماڈرینا، آکسفورڈ، ایسٹرا زینیکا یا جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں ان ویکسینز کے بعد مسافروں کو قرنطینہ نہیں رکھا جائے گا۔ مقرر کی گئی ان ویکسینز کو میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئرپراڈکٹس رگیولیٹری ایجنسی جوکہ بر طانیہ کا وہ ادارہ ہے جو صحت کے تحفظ کے اقدامات پر مامور ہے۔دیگر ویکسین میں سائنو فارم اور سائنو ویک وہ ویکسینز ہیں جسے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاس کیا ہے مگر برطانوی ادارے نے تسلیم نہیں کیا۔اس کے علاوہ برطانیہ ان 17ممالک سے سفر کرنے والوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں جن ممالک میں اسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، اسرائیل اور کینیڈا شامل ہیں۔ ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کی شرط 22ستمبر کے بعد آنے والوں پر نہیں ہوگی، برطانوی حکومت نے پاکستانی مسافروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ برطانیہ آنے سے پہلے اپنے ملک میں پوری ویکسین لگوائیں۔اس کے علاوہ برطانیہ میں کورونا کا سستا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

تازہ ترین