لندن (جنگ نیوز) ممتاز مذہبی سکالر اور امام قاری ارشد جمیل کی والدہ جمعرات کی صبح میرپور آزاد کشمیر میں انتقال کرگئیں وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھیں۔ قاری ارشد جمیل والدہ کی بیماری کی اطلاع ملنے کے بعد میرپور چلے گئے تھے اور انتقال کے وقت ان کے ساتھ تھے۔مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ برطانوی علما کرام، کمیونٹی و سیاسی شخصیات نے قاری ارشد جمیل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔