• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے PCB کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹس کی معلومات شیئر نہیں کیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پی سی بی کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹس کی کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کسی موقع پر نیوزی لینڈ کے مؤقف کی تائید نہیں کی کسی حکومتی عہدیدار یا سیکیورٹی ایجنسی نے بھی تائید نہیں کی، جبکہ نیوزی لینڈ نے پی سی بی کے ساتھ تاحال سیکیورٹی تھریٹس کی کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

پی سی بی اپنے اعلامیئے پر قائم ہے کہ نیوزی لینڈ نے یک طرفہ فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قبل لابنگ کرنے کا ارادہ ہے۔

دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے اور مؤقف میں حمایت مانگی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کیئے جائیں گے۔

آئی سی سی اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی جائے گی، آئی سی سی بورڈ میٹنگز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوں گی۔

تازہ ترین