• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عین وقت پر سیریز منسوخ ہونے سے ابھی تک شدید تکلیف میں ہوں: حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے عین وقت پر ختم ہونے سے ابھی تک شدید تکلیف میں ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اسلام آباد کو ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیے جانے کی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بنایا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’میں ابھی تک تکلیف میں ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے بہت محنت کی گئی تھی اور یہ سب آخری لمحے میں برباد ہو گیا۔‘

فاسٹ بولر نے کہا کہ آیئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں اور مزید مضبوط ہو کر سامنے آئیں۔

واضح رہےکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین