• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کے نئے اشتہار ’’کنیا مان‘‘ پر ہندو دھرم کی توہین کا الزام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے شادی ملبوسات کے نئے اشتہار نے بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہندوؤں کا ایک طبقہ اسے ہندو دھرم کی توہین قرار دے رہا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار نئی سوچ اورخواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک مثبت کوشش ہے۔شادی کے ملبوسات کے نئے اشتہارکنیامان‘ (بیٹی کا وقار) میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو دلہن کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ہندوؤں میں باپ اپنی ʼکنیا‘(بیٹی) کو اس کے ہونے والے شوہر کو’دان‘ (عطیہ) کردیتا ہے۔ اس کے بعد نیا جوڑا ʼاگنی‘ (آگ) کے سات پھیرے لگا کر سات جنموں کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں بندھ جاتا ہے۔متنازع اشتہار میں دلہن بنی عالیہ بھٹ کنیا دان کی قدیم رسم پر سوالات اٹھاتی ہیں۔شادی کے منڈپ میں اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بیٹھی دلہن (عالیہ) اپنے خاندان کے ہر فرد، دادی، والد، والدہ کی عالیہ کے ساتھ شفقت اور محبت کا ذکر کرتی ہے لیکن وہ کنیادان کی رسم کے خلاف کہتی ہےکہ ”میں کوئی دان کرنے کی چیز ہوں؟ کیوں صرف کنیا دان!"تاہم یہ دلہن اس وقت خوش گوار حیرت سے دوچار ہوتی ہے اس کے والدین کے ساتھ ساتھ اس کے ہونے والے سسر اور ساس بھی اپنے بیٹے کو بڑی خوشی کے ساتھ ʼدان‘ میں دے دیتے ہیں۔ دلہن اس پر کہتی ہے، ”نیا آئیڈیا، کنیا مان!‘‘۔عالیہ کے مداح اور بیشتر افراد اس اشتہار کی تعریف کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھاکہ ”بہت پسند آیا۔

تازہ ترین